جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںنوشکی و قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت

نوشکی و قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت

نوشکی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی، خاران اور ضلع قلات کے مضافاتی پہاڑی سلسوں پر مشتمل علاقے میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی جارحیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوجی جارحیت کا آغاز آج صبح کیا گیا جس میں زمینی فوج کو فضائی مدد بھی حاصل ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شورپارود اور دیگر علاقوں کی جانب سے پاکستانی فوج کی گاڑیوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

جبکہ نوشکی اور خاران کے پہاڑی سلسلے محمدی اور سینکُری سمیت دیگر مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ریاستی کنٹرول میڈیا کی جانب سے اس فوجی جارحیت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں گئی ہے ،

جبکہ فوجی جارحیت کے باعث آمد و رفت کے تمام راستے بند ہونے سے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز