یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںمند سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہوئے نوجوان ایک سال...

مند سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہوئے نوجوان ایک سال کے بعد بازیاب

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک سال قبل پاکستانی قابض فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والا نوجوان بازیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مند سے لاپتہ نواز بلوچ ولد دوستین بازیاب ہوگئے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئیرمین نصراللہ بلوچ نے نواز بلوچ کی بازیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی مثبت عمل ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت دیگر لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کے ساتھ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ملکی قوانین کے مطابق حل کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز