دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںوزیر احمد کے جبری اغواء کو 6 سا مکمل ہونے کو ہیں،...

وزیر احمد کے جبری اغواء کو 6 سا مکمل ہونے کو ہیں، انہیں بازیاب کیا جائے: اہلخانہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وزیر احمد کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کی اپیل کرتے ہوے بتایا کہ ان کے جبری اغواء کو 6 سال مکمل ہونے جارہے ہیں مگر وہ ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے۔

اہلخانہ کے مطابق وزیر احمد کو قابض پاکستانی فوج نے 3 مارچ 2015 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ماشکیل واشک سے اغواء کیا تھا، جو ابھی تک بازیاب نہیں ہو پائے ہیں۔

لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے یا وہ کسی مقدمے میں مطلوب ہیں تو ان کو عدالت میں پیش کرکے بے شک پاکستانی قانون کے مطابق سزا دیں مگر خُدارا یوں غائب کرکے تشدد کا نشانہ نہ بنائیں۔

وزیر احمد کے لواحقین نے اپیل کرتے ہوے کہا کہ ہم التجا کرتے ہیں حکومت و ملکی اداروں سے کہ وزیر احمد کو بازیاب کرکے ہمیں ہماری کھوئی ہوئی خوشیاں لوٹا دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز