دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںتربت: قابض پاکستانی فوج کی گاڑی پر دستی بم حملہ، کئی اہلکاروں...

تربت: قابض پاکستانی فوج کی گاڑی پر دستی بم حملہ، کئی اہلکاروں سمیت عام افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقےتربت میں قابض پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ، کئی افراد زخمی۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آبسر تربت میں سرفراز میڈیکل اسٹور کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آج آبسر مین بازار میں دستی بم حملے میں مقامی ذرائع کےمطابق 5 بلوچ فرزند بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت احسان ولد بدل خان ساکن آبسر تربت، حلیم ولد ظاہر محمد ساکن آبسر تربت، صدام ولد رحمت ساکن آبسر تربت، ماسٹر مراد بخش ولد ابوبکر ساکن آبسر تربت اور اصغر ولد واحد بخش کے ناموں سے ہوگئی ہے جنہیں تربت ٹیچنگ سول اسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔

یاد رہے کہ کیچ اور گردونواح میں اس سے قبل بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں اس نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں
تاہم اب تک اس واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز