دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخاران سے ایک شخص قدرت اللہ ولد محمد وارث پاکستانی فورسز کے...

خاران سے ایک شخص قدرت اللہ ولد محمد وارث پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

خاران (ھنگام نیوز) 20 مارچ 2021 کو رات گئے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے قدرت اللہ ولد محمد وارث کو خاران میں ان کے گھر سے ماورائے عدالت گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جو کہ تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ آج سے تین دن قبل خاران میں ہندو محلہ سکول پر قائم ایف سی کی چوکی پر بلوچ مزاحمت کاروں نے حملہ کیا تھا، جس کے بعد سے فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن اور چھاپوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ دو دن قبل قدرت اللہ ولد محمد وارث کے گھر پر چھاپہ لگا کر ان کو لاپتہ کردیا گیا تھا، جبکہ ان کے علاوہ مزید افراد کے لاپتہ ہونے کے شبہات بھی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز