دوشنبه, نوومبر 25, 2024

پنجگور(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوارگو اور پیر عمر جان کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت، جبکہ پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ جاری ، عینی شاہدین کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں کو مذکورہ علاقے کے مختلف مقامات پر فورسز اہلکاروں کو اتار چکے ہیں جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

واضع رھے اس سے پہلے بھی انہی ریاستی ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے کیلور میں بہت سے عام غیر مسلح بلوچوں کو شہید کیا گیا۔ اور اب ایک بار پھر گوارگو میں ریاستی ظلم کا شکار گھر گھر کی تلاشی جاری عورتوں اور بچوں پر تشدد اور بہت سے لوگوں کی جبری اغواہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مذکورہ علاقے میں مالداری کے پیشے سے وابسطہ افراد رہائش پذیر ہیں۔ جبکہ حکام نے تاحال فوجی جارحیت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز