قندھار (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کی افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوبی ولایت قندھار کے ضلع ارغنداب میں طالبان باغیوں نے ایک سرکاری باغ کے پیچھے ایک عوامی پل پر کار بم دھماکہ کیا۔
تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس واقعہ سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل معلوم نہ ہوسکی .جبکہ طالبان نے بھی ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔