واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک نیوز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایشیائی طاقت اور مغربی ممالک کے مابین کشیدگی کی وجہ سے چین کے “ون بیلٹ ون روڈ “کا منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے جمہوری ممالک کو پہل کرنے کی تجویز دی ہے۔

 بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے چین کے شمال مغربی سنکیانگ خطے میں ایغور اقلیت کو نشانہ بنانے کی خلاف ورزیوں کے خلاف پابندیوں کے سلسلے میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ایک کال میں یہ تجویز پیش کی۔

 بائیڈن نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا انہوں نے جمہوری ریاستوں کو چین کے ’ون بیلٹ ون روڈ‘ منصوبے کا مدمقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کر دی

 انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا “ون بیلٹ ون روڈ ” منصوبہ کے آڑ میں قرضوں اور منصوبوں کے ذریعے حالیہ برسوں میں بیجنگ کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے ، جس سے علاقائی طاقتوں اور مغربی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یاد رہے چین نے “ون بیلٹ ون روڈ” منصوبے کے تحت پاکستان سمیت کئی ممالک کو سڑکیں، ریلوے، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے کے لیے واسیع پیمانے پر قرضوں فراہم کررہی ہیں اور اسی طرح معاشیاتی سفارت کاری کے آڑ میں ان مشرقی ممالک اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑے رہے ہے ۔جس کے باعث امریکہ اور مغربی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہیں ۔