بولان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات قریب 12 بجے بولان میں پیر اسمائیل کے علاقے میں بلوچ سرمچاروں اور قابض پاکستانی آرمی کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی نے بلوچ سرمچاروں کے مورچوں پر حملہ کیا ہے جہاں ایک گھنٹے تک یہ جھڑپ جاری رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے سرمچاروں نے دشمن کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے اور بحفاظت اپنے مورچوں کا دفاع کیا ہے۔ اس جنگ میں دشمن کے فورسز کو جانی نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں تاہم اب تک ان نقصانات کی تفصیل معلوم نہ ہوسکی ہے۔