سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںآلودہ پانی کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی بنانے والا نظام...

آلودہ پانی کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی بنانے والا نظام تیار : ماہرین واشنگٹن یونیورسٹی

آلودہ پانی کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی بنانے والا نظام تیار: ماہرین واشنگٹن یونیورسٹی

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گندے پانی کی صفائی کرنے والا ایسا ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا ہے جو پانی صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی بھی بناسکتا ہے۔

زرائع کے مطابق سینٹ لوئی میں واقع واشنگٹن یونیورسٹی میں ماحولیاتی انجینیئرنگ کے پروفیسر زین جیسن کے مطابق آلودہ پانی نامیاتی ہوتے ہیں اور ان سے توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب آلودہ پانی کو صاف کرکے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کا بنایا ہوا نظام آلودہ پانی صاف کرتے دوران بجلی بھی تیارکرسکتا ہے۔ اس کی تفصیلات جرنل فار اینوائرمینٹل سائنس میں شائع ہوئی ہے۔

اس سے قبل ہم فالتو فضلے سے بایوگیس کامیابی سے تیارکرتے رہے ہیں اور نکاسی آب کے پانی سے بجلی بنانے کے طریقے وضع ہوچکے ہیں لیکن ان میں پانی مکمل صاف نہیں ہوپاتا۔
اس کے لیے پروفیسر جیسن نے اپنی تجربہ گاہ میں دو طریقوں پر کام کیا ہے۔ ان کا نظام ایک جانب پانی فلٹر کرتا ہے اور دوسری جانب توانائی بناتا ہے۔ اس طرح ایک خردنامیاتی (مائیکروبیکٹیریئل) الیکٹروکیمیکل سسٹم بنایاہے۔ عام طور پر یہ مائیکروبیئل فیول سیل کی طرح کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز