دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے 50 سے زاہد صحافی ہلاگ ہوچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ آؤ نے نے کورونا کی بھارتی قسم کو عالمی سطح پر تشویش کا باعث قرار دے دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اس بار انڈیا کرونا وائرس کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں مزید تین لاکھ 29 ہزار متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ تین ہزار 800 سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کورنا وبا کے دوران بھی عوامی مشکلات اور صحت کے شعبے کی خامیوں پر توجہ دلانے کے لیے صحافی سرگرم ہیں تاہم وہ خود بھی وبا کا شکار ہورہے ہیں، صرف ایک ماہ 50 صحافی کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریاست گجرات سمیت بھارت کے دیگر علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے گائے کے گوبر کا استعمال کیا جارہا ہے، جب کہ طبی ماہرین خبردار کرچکے ہیں کہ کورونا میں گائے کے گوبر کی افادیت کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ، اس سے دیگر بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے دِنوں بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے سینکڑوں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ہلاک ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں ۔