دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںحب چوکی: ساکران روڈ پر قابض پاکستانی فورسز پر بم حملہ

حب چوکی: ساکران روڈ پر قابض پاکستانی فورسز پر بم حملہ

حب چوکی(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی سے متصل مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں ساکران روڈ پر پاکستانی فورسز پر بم حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب حب چوکی میں ساکران روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کو بم حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد پاکستانی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سخت چیکنگ شروع کی۔ فورسز نے جائے وقوعہ پر میڈیا اور عوام کو جانے سے سختی سے منع کیا۔

دھماکے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے پورے علاقے میں زور دار آواز سنائی دی۔

واضح رہے مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اہلکاروں پر اسی نوعیت کے حملے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز