اسلام آباد(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن نے فلسطین میں فلاحی کاموں کے لیے اپنی امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان کردیا۔
زرائع کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے موجودہ سربراہ فیصل ایدھی نے امدادی ٹیم فلسطین بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی حکام کو ویزے اجرا اور اجازت سے متعلق خط ارسال کیا۔
فیصل ایدھی کی جانب سے فلسطینی حکام کو ارسال کیے جانے والے خط میں قدرتی آفات،حادثات میں کام کرنے کے وسیع تجربے کا ذکر کیا گیا ہے۔
ایدھی حکام نے اپنی 5 رکنی ٹیم بھیجنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی سے تعاون اور ویزے جاری کرنے کی اپیل کی۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے فیصل ایدھی، محمد سعد ایدھی، محمد احمد، اقرار الحسن، ناصرعزیز کو فلسطین کے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی رضاکار ٹیم جنگ میں زخمیوں کی امداد کرے گی۔