سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںایرانی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیلی بالادستی کی حمایت جاری رکھی...

ایرانی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیلی بالادستی کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ پینٹاگان

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی جانب سے ایران کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کی بالادستی کی حمایت جاری رکھی جائے گی. پینٹاگان کے اعلان کے مطابق ایران اور اس کے خطے میں اس کے طرز عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج جمعرات کو امریکی اسرائیلی وفود مذاکرات کریں گے۔

منگل کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے ایک متنازع بیان کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا ہے۔ امریکی وزیر دفاع کی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈانہ اسٹرول نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں امن کے اصول کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ایران کے بُرے برتائو کا مقابلہ کرنا، داعش اور دہشت گردی کو روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی صورت حال کا مثالی حل سفارت کاری ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینامین نیتن یاھو نے منگل کے روز کہا تھا کہ وہ ایرانی دھمکیوں کو برداشت نہیں کریں گے یہاں تک کہ اگر اس کی وجہ سے ان کی واشنگٹن کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں بگاڑ ہی کیوں نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنا اسرائیلی وجود کےلیے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز