جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںقابض ایف سی کی فائرنگ سے تربت میں ضعیف العمر خاتون شہید...

قابض ایف سی کی فائرنگ سے تربت میں ضعیف العمر خاتون شہید شوہر زخمی

تربت ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت شہر کے مضافاتی علاقے میں آسکانی بازار کے مقام پر قابض پاکستانی ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک ضعیف العمر خاتون شہید اور ان کے شوہر کو زخمی کیا گیا جنہیں تربت کے سول ہستپال منقتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں عمر رسیدہ خاتون اور ان کی شوہر روز مرہ کی طرح کیچ کور میں جلانے کے لکڑیاں صبح کے وقت کاٹنے گئے تھے جہاں قابض ایف سی اہلکاروں نے آکر بغیر کسی جرم کے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر خاتون شہید اور ان کے شوہر زخمی ہوگئے۔

اس واقعہ کی اطلاع صبح کے وقت ہوا جب ایف سی کی ظلم و جبر کے شکار متاثرین کو سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ ان کے شوہر زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز