دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںترکی قبرص کے مسلہ کو اقوام متحدہ کے قراردادں کے مطابق حل...

ترکی قبرص کے مسلہ کو اقوام متحدہ کے قراردادں کے مطابق حل کریں:ہندوستانی وزیرخارجہ

نیو یارک (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ترکی اور ہندوستان کے مابین اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں کشمیر اور قبرص کے مسائل کے اوپر سخت مکالمہ ہوا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کشمیر میں ہونے والی زیادتیاں بند کروائے ۔
جس کے جواب میں ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ترکی قبرص کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کریں ۔ واضح رہے کہ مغربی اور مشرقی بلوچستان جسکو گولڈ سمت لائن کے زریعہ برطانوی سامراج نے تقسیم کیا تھا اسی طرح قبرص کا مسئلہ بھی ہے جس پر 1974میں ترکی نے شمالی حصہ پر قبضہ کیا تھا اور اب تک وہ علاقہ ایک عالمی مسئلہ بنا ہوا ہے۔ دوسری طرف تجزیہ نگار ترکی کی کشمیر پر اسٹینڈ کو اسکی پاکستان کی افغانستان کے حوالے صف بندی کے حوالے بھی دیکھ رے ھیں اور خطے میں ایک اور صف بندی کے حوالے اس بارے تجزیہ کررے ہیں۔ کیونکہ پاکستان نے ہندوستان کو چار سال تک مزاکرات کے نام پر انگیج کرکے افغانستان میں اپنے لیئے راہ ہموار کیا اور وہاں اپنا بارڈر بھی مضبوط کیا تجزیہ کیا جارہا ہے کہ افغانستان میں اسٹیبل ہونے کے بعد وہ افغانستان کے زریعے کشمیر میں مسلح محاذ کو بھی شروع کرسکتا ہے اور حالیہ دو سو کروڑ کے منشیات کے گجرات کے پورٹ جو چاہ بہار کے راستہ افغانستان کے توسط سے اسمگلنگ ہوے وہ بھارت میں دہشت گردی اور بھارت کے مسلم اور کشمیری لوگوں کی مالی کمک کے طور کے بھجے جارے تھے ۔پاکستان نے طالبان اور بلوچستان میں اپنے مخبروں کو فنڈنگ کے بجا ہے منشییات کا اڈہ چلانے اور چوری کا چوٹ دے چکا ہے وہ وہی حربہ بھارت میں بھی شروع کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز