بشاگرد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 22 ستمبر کو دوپہر کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان بشاگرد سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری کو سردشت شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
نامعلوم مسلح افراد بلوچ شہری کے قتل کرنے کے بعد اپنی گاڑی سوار ہو کر میں جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ حملہ آور کی شناخت اور اس قتل کی وجوہات کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ـ
متاثرہ شخص کو حال ہی میں کسی کے ساتھ مسلح تصادم کے نتیجے میں جیل بھیجا گیا تھا ، جو ابھی ابھی جیل سے رہا ہوا تھا ، جسے آج دوپہر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ـ
ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا قتل ہے جو ان علاقوں میں ہوا ہے ـ