شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںواش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص...

واش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی جبکہ اس کا زوجہ جانبحق

واش/خاش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز موصول ہونے والی ابتدائی خبروں کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پیگل سے پہرہ/ایرانشہر کے محور پر نبی درازہی ولد دادشاہ درازہی نامی ایک بلوچ اور اس کی بیوی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے زوجہ جانبحق ہوگئی جبکہ ان کا خاوند شدید زخمی ہوا ـ جہاں انہیں فوری طبی امداد کے لیئے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ـ
تاہم ابھی تک قاتلوں کے بارے مزید رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے اور کس وجوہات کی بنیاد پر یہ واردات ہوا مزید رپورٹ آنا باقی ہے ـ

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں حالیہ مہینوں میں بلوچ شہریوں کے قتل میں خوفناک انداز میں اضافہ ہوا ہے ایسے واردات سے صورتحال اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ ایران بلوچستان کے بلوچ قوم کی نسل کشی کو بڑھانے اور تیز کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچ عوام کے لیے بلوچستان کو غیر محفوظ بنانے کے عظیم منصوبہ بنا چکی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز