گوادر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر مولانا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں 30 ستمبر شہدائے جیونی چوک گوادر میں احتجاجی جلسے کی حمایت کرتی ہے۔ بنیادی انسانی حقوق، لاپتہ افراد کی بازیابی اور مائیگیروں کی معاشی استحصال کو روکنے کے لیئے ہم ہر آواز کی حمایت کرتے ہیں۔ اور تمام بلوچوں طالب علم، استاد، مائیگیر، دکاندار اور بلوچ بیٹیوں و ماؤں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں.