سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںتربت میں سلنڈر پھٹنے سے نوجوان جھلس کر شدید زخمی

تربت میں سلنڈر پھٹنے سے نوجوان جھلس کر شدید زخمی

تربت ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے زور بازار میں امان فریج والا کے دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے نوجوان عثمان فدا جھلس کر شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد دینے کے لیئے فوری طور کراچی لے جایا گیا
مزید رپورٹ کے مطابق وہ تربت کے زور بازار میں ایک فریج کے دکان میں کام کر رہا تھا کہ اچانک سلنڈر گیس پھٹنے سے عثمان ولد فدا شاد شدید زخمی ہوگئے بہت زیادہ جھلسنے کی وجہ سے انہیں ایمرجنسی کے طور پر کراچی منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ تربت میں پٹرول اور گیس سلنڈر کی دکانیں شہر کے اندر واقع ہیں جن کی وجہ سے اکثر اوقات جان لیوا حادثات پیش آتے رہے ہیں۔تاہم انتظامیہ کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز