منگچر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی زیر قبضہ بلوچستان کے علاقے منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے ـ
تفصیلات کے مطابق پاکستانی زیر قبضہ بلوچستان کے علاقہ منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےایک شخص جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ـ زخمی ہونے والے میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوران پولیس چھاپے پیش آیا ـ
جان بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم اس واقعہ کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ـ