یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںحب،ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق

حب،ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق

حب(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ـ

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ گڈانی موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرالر موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا میاں بیوی جاں بحق نعشیں حب اسپتال منتقل کردی گئیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ گڈانی موڑ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل میں سوار میاں بیوی 50سالہ غلام یاسین اور خالدہ پروین زوجہ غلام یاسین زخموں کا تاب نہ لاتے ہوتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے نعیشں جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال حب منتقل کردی اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز