زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہفتہ 6 نومبر 2021 کو جیل حکام نے ایک بلوچ شہری کو دزاپ/زاہدان سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی تھی۔
دزاپ شہر کے علاقے ہرمک سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ شہری کی شناخت 56 “احمد مکران دوست” عرف حاجی رحیم شاہوزی ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے ـ
احمد کو تقریباً چار سال قبل دزاپ میں منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس شہری کا کام گاڑی چلانا تھا اور وہ دل کے عارضے اور کم بینائی کا بھی شکار تھا۔
قیدی کے خاندان کو دزاپ سینٹرل جیل کے حکام نے اس کی پھانسی سے دو دن قبل آخری ملاقات کے لیے بلایا تھا۔
احمد مکران دوست کی میت کو گذشتہ ہفتہ کی سہ پہر ہرمک قبرستان نصر آباد روڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز احمد مکران دوست کے ساتھ ناصر کے بیٹے “یاسر گورگیج” نامی ایک اور بلوچ شہری کو بھی پھانسی دی گئی تھی۔
یہ بھی واضح رہے کہ احمد مکران دوست کو قابض ایرانی جیل حکام نے خفیہ طور پر پھانسی دے کر شہید کر دیا تھا جبکہ اس کی لاش سرد خانے میں پڑا رہنے کے بعد آج اس کی فیملی کو میت دے دی گئے ـ