مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبراً اغوا کیئے گئے سعید احمد کے بازیابی کے لیے کل بروز جمعرات مستونگ ڈی سی آفس کے سامنے لواحقین کی جانب کل 11 بجے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا جائے گا ـ
لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سعید احمد کی باحفاظت بازیابی اور انصاف کے لئے تمام دروازے کھٹکٹائے ہیں لیکن انہیں مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا اور انہوں نے اپنے پیارے کے لئے مستونگ ،کوئٹہ اور اسلام آباد میں بھی احتجاج اور دھرنا بھی دیا وہاں بھی ہمیں جھوٹی تسلی اور ہمارے ساتھ دورغ گوئی کی گئے -اور ہماری جانب سے کل بزور جمعرات 11 بجے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا جائے گا ـ
اور لواحقین کی جانب سے تمام عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کل 11 بجے وہاں پہنچ کر انسانیت کے بنیاد پہ ہمارا ساتھ دیں ـ
واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے قابض پاکستانی فورسز نے سعد احمد 29 اگست 2013 کو مستونگ لدھا کے قریب سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے ـ