دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبختیار آباد، لہڑی کے قریب ایک شخص قتل

بختیار آباد، لہڑی کے قریب ایک شخص قتل

بختیارآباد ( ہمگام نیوز) لہڑی کے نزدیک ایک شخص قتل، مقتول کی شناخت بابل خان براہمانی کے نام سے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق لہڑی کے علاقے کنڈی واہ میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت بابل خان ولد قادر بخش قوم براہمانی ڈومکی کے نام سے ہوئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار لہڑی درانی خان سیلاچی لیویز فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ جہاں پر انہوں نے مقتول کی نعش کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی منتقل کر دیا۔ ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تحصیلدار لہڑی درانی خان سیلاچی کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا جائے گا۔ مزید کارروائی لیویز فورس لہڑی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز