خاران(ہمگام نیوز) خاران سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار صدام حسین ولد قادر داد کے لواحقین کی جانب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے صدام حسین کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق صدام حسین کو خاران کے علاقے کلی ڈنو سے تقریبا ڈیڑھ مہینہ قبل پاکستان کے خفیہ اداروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک اسکا کوئی حال احوال نہیں ہے کہ وہ کس حال میں ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی فیملی انتہائی اذیت سے گزر رہی ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق اگر صدام حسین نے کوئی ظلم یا جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صدام حسین کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔