سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںخاران سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں موٹر سائیکل مکینک جبراََ اغوا

خاران سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں موٹر سائیکل مکینک جبراََ اغوا

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے قابض پاکستانی فورسز نے بلوچ نوجوان جبرا اغوا کر لیا ـ

مقامی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار
نوشاد سیاہ پاد ولد محمد حسن خان کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) فورسز نے 29 نومبر 2021 کو شہر نذر واپڈا آفس خاران سے جبراََ حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-
نوشاد سیاہ پاد ایک موٹر سائیکل سروس مکینک ہے۔ وہ اریکلاگ خاران کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی افواج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کے باحفاظت بازیابی کے لئے جدوجہد کرنی والی تنظیم انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (IVBMP) کو پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے بلوچ افراد بغیر کسی ثبوت کے ماورائے عدالت گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے پاکستانی افواج عدلیہ کے لیے جوابدہ نہیں
ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز