دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسیالکوٹ،فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی منیجر ہلاک

سیالکوٹ،فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی منیجر ہلاک

سیالکوٹ(ہمگام نیوز)سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے غیر ملکی منیجر کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ڈی پی او عمر سعید ملک کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ کے علاقے وزیر آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نجی فیکٹری کے منیجر کو ملازمین نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہناہے کہ ملازمین نے وزیر آباد روڈ پر واقع فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی اور سڑک پر ٹریفک بلاک کردی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔

پولیس کےمطابق مشتعل افراد سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے وزیر آباد روڈ پر ٹریفک بحال کردی۔ڈی پی او کا بتانا ہےکہ غیرملکی منیجر کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز