سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںسابق افغان فوجیوں کے 'ماورائے عدالت' قتل کی اطلاعات، امریکہ اور مغربی...

سابق افغان فوجیوں کے ‘ماورائے عدالت’ قتل کی اطلاعات، امریکہ اور مغربی ممالک طالبان پر برہم

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے علاوہ بعض مغربی ممالک نے افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں افغان نیشنل آرمی کے سابق اہلکاروں کی ‘ماورائے عدالت’ ہلاکتوں کی رپورٹس کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ، یورپی یونین، آسٹریلیا، برطانیہ، جاپان اور دیگر ممالک کی طرف سے ایک مشترکہ بیان میں جو امریکہ کے محکمہ خارجہ نے جاری کیا ہے میں کہا گیا ہے کہ أفغان سیکیورٹی فورسز کے سابق اراکین کی ماورائے عدالت قتل ، جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتے ہیں-

مختلف ممالک کے گروپ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم اس بات کو باور کرا رہے ہیں کہ مبینہ اقدامات انساںی حقوق کی سخت خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتے ہیں اور طالبان کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے متضاد ہیں۔ بیان میں افغانستان کے نئے حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عام معافی کے ملک کے تمام حصوں اور تمام طبقات تک اطلاق کو یقینی بنائیں۔

جبکہ گزشتہ ہفتے انسانی حقوق کے ادارے ‘ہیومن رائٹس واچ’ نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں افغان نیشنل آرمی، پولیس یا انٹیلی جنس کے 47 ایسے سابق اراکین کے ماورائے عدالت قتل یا جبری گمشدگیوں کے بارے میں بتایا گیا تھا جن کو طالبان فورسز نے اگست کے وسط سے اکتوبر کے درمیان گرفتار کیا تھا حالانکہ انہوں نے ہتھیار ڈال دیا تھا-
کینیڈا، نیوزی لینڈ، رومانیہ، یوکرین اور متعدد دیگر مغربی ممالک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کیسز کے بارے میں فی الفور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں ان کو جوابدہ ٹھیرایا جانا چاہیے۔ اور ان اقدامت کو واضح طور پر لوگوں کے سامنے بیان کرنا چاہیے تاکہ مزید ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان نے عام معافی کا اعلان کیا تھا لیکن اب
افغانستان میں سابق افغان فورسز کو طالبان نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ چند ماہ پہلے افغان فوج سے وابستہ اہلکار کو مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے بھی نامعلوم مسلح افراد نے جبراََ اغوا کیا تھا‫
جبکہ خاندان اور قریبی ساتھیوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہوں پاکستان کے خفیہ اداروں کے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا اور وہ جو تاحال لاپتہ ہے –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز