پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںخاران میں کمسن کفایت اللہ سیاپاد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی

خاران میں کمسن کفایت اللہ سیاپاد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی

خاران(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے گمشدگی کا شکار کمسن کفایت اللہ سیاپاد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ لواحقین نے انسان دوست حضرات سے گیارہ سالہ بچے کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی۔

ریلی میں کفایت اللہ کے لواحقین، عورتوں و بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور کفایت اللہ کی تصویریں اٹھائے ہوئے شرکاء نے پاکستانی عدلیہ اور اداروں سے کمسن بچے کی بازیابی کیلئے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کفایت اللہ 25 جولائی 2018 کے جنرل الیکشن کے دوران خاران اولنگی پولنگ اسٹیشن سے بااثر افراد کے ہاتھوں اغواء ہوئے تھے۔ اس حوالے سے لواحقین کا موقف ہے کہ ان کے بچے کو بااثر سیاسی امیدوار کے کہنے پر اغواء کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز