یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںدکی میں 10سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ

دکی میں 10سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ

دکی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پرانا دکی کے مقام کلی ٹھٹی میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقع رپورٹ ہوگیا ہے۔پولیس تھانہ دکی میں درج ایف آئی آر کے مطابق شہباز خان ترین کی دس سالہ بچی شازیہ کے ساتھ اسکے قریبی رشتہ دار ساجد ولد پیرمحمد قوم ترین نے بچی کے گھر جاکر زبردستی زیادتی کی ہے۔پولیس کے مطابق دس سالہ بچی شازیہ دختر شہباز خان کے والدین وقوعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے پولیس نے ملزم ساجد خان ولد پیرمحمد ترین کو گرفتار کرکے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی۔اور متاثرہ بچی کو میڈیکل کیلئے لورالائی منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق 25 سالہ ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز