کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں رواں سال بھی حادثات میں کمی نہ آسکی، 65 حادثات میں 87کان کن اپنی جان سے گئے جبکہ 43 زائد زخمی ہوئے پچھلے تین برسوں میں مقبوضہ بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں 265کان کن لقمہ اجل بنے۔محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق بلوچستان کی چھ سو کوئلہ کانوں ہیں 2021کے دوران میتھن گیس کے بھرنے،مٹی کا تودہ گرنے،رسی ٹوٹنے سے ٹرالی کی ٹکر اور آتشزدگی کے 65واقعات رونما ہوئے ان واقعات میں 87کان کن جاں بحق جبکہ 43سے زائد زخمی ہوئے بلوچستان کے علاقے دکی کی کوئلہ کانوں میں سب سے زیادہ حادثات رونما ہوئے بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں جاں بحق ہونے والے زیادہ افراد کا تعلق کے پی کے سے ہے محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق 2020کے دوران بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات میں 92کان کن جاں بحق جبکہ 2019کے دوران 86کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔