خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج خاران شہر میں ڈگری کالج کے قریب قائم قابض ایف سی کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی ومالی نقصانات پہنچنے کی امکان ظاہر کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاران شہر راکٹ دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ قابض فوج پر اس طرح کے حملے بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کی جانب سے کئے جارہے ہیں۔ تاہم مذکورہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔