شمالی وزیرستان (ہمگام نیوز) تحریک طالبان پاکستان نے آج ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں دعوا کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی گربز میں پاکستانی فوج کے ٹی ٹی پی کے ٹھکانے پر چھاپے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔
ٹی ٹی پی کے اعلامیے کے مطابق چھاپے سے پہلے ان کے جنگجووں کو چھاپے کی اطلاع ملی تھی جس پر انہوں جوابی کاروائی کی اور پانچ ایف سی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کر دیا ۔
ٹی ٹی پی ترجمان کے مطابق ان کے ساتھی اس چھاپے سے محفوظ طور پر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے پچھلے تین دن سے وزیرستان میں فوج کی جانب سے ٹی ٹی پی کیخلاف سرچ اپریشن جاری ہے جس میں کل فوجی ترجمان نے ایک طالب جنگجو کی گرفتاری کا دعوا بھی کیا تھا ۔