کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں بالگتر کے علاقے چکین گوران میں فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
قافلے میں آٹھ فوجی گاڑیاں شامل تھیں، تین گاڑیاں شدید حملے کی زد میں آئیں جس سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ان میں سوار 6اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مختلف مقامات پر شیلنگ کی ہے جس سے ایک تیرہ سالہ چرواہا بہارْک ولد مراد پیری کور شہید ہوا ہے۔
اسی طرح زامران کے مختلف علاقوں میں بھی پاکستانی فوج نے بمباری کی ہے۔