پیشن ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پیشن بوری بند ایک شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے پانی کے کنویں کے اندر سے اس شہری کی لاش دریافت کی جسے بوری اور رسی میں لپیٹا گیا تھا۔
اس شہری کی لاش شناخت نہ ہونے کے باعث شناخت کے لیے کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کردی گئی۔
واضح رہے کہ قابض پاکستان عرصے سے جبری گمشدہ بلوچوں کی لاش مسخ کرکے گولڈ اسمتھ لائن( جعلی سرحد) اس پار جنگل و بیابانوں میں پھینک رہا ہے ـ