ڈیرہ مراد جمالی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد اور اسکے گرد و نواح علاقوں میں ہونے والی بارشوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے نشینی علاقے زیر آب آگئے گلی محلوں میں بارشوں کا پانی کھڑا رہنے کے سبب تالابوں کا منتظر پیش کرنے لگے.
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی، چھتر میرحسن منجھوشوری تمبو بابا کوٹ خان کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے اور کئی کچے مکانات منہدم ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کچے راستے بھی بند ہوگئے جس سے عوام کوآمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔