سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چند گھنٹہ قبل ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون/ سروان کے “محمدی ” علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
مزید اطلاع کے مطابق اس شہری کی شناخت سرور شیخزادہ ہے جو کہ سراوان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
تاہم حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکا ـ