سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںچھ سال قبل پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار...

چھ سال قبل پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے سرکاری ملازم تاحال لاپتہ ‫

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب سے پاکستان خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے سرکاری ملازم تاحال لاپتہ ہے-

تفصیلات کے مطابق چھ سال قبل پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے سرکاری ملازم بنام غلام مصطفی سکنہ مشکے کو قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے 15 جنوری 2016 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب سے جبراََ اغوا کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔

واضح رہے کہ جبری طور پر لاپتہ ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ کا المیہ یہ ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (IVBMP) بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے جبری گمشدگیوں، تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر غلام مصطفیٰ نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے اپنے عدالت میں پیش کیا جائے یا اسے رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز