میر جاوہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منگل 18 جنوری ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاوہ میں ایک پرائیڈ گاڑی میں آگ لگ گئی۔
آگ لگنے سے ایک بلوچ شہری جھلس گیا جسے مقامی لوگ فوری طبی امداد دینے کیلیئے دزاپ ہسپتال لے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں پٹرول بھرا ہوا تھا۔
اطلاع موصول ہونے تک اس شہری کی شناخت اور اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
مناسب اور مستحکم ملازمتوں کی کمی نے بلوچستان میں بہت سے شہریوں کو پیٹرول اور ڈیزل کے کاروبار کی طرف مائل کیا ہے۔
واضح رہے کہ زیادہ تر علاقوں میں صحت کے مناسب انفراسٹرکچر اور ہسپتالوں کی کمی کی وجہ سے بہت زیادہ لوگ مر رہے ہیں۔