سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںقومی پرچم کو عالمی سطح پر متعارف کرانے ...

قومی پرچم کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے آزادی پسند نوجوانوں کا 28 جنوری کو ٹویٹر کمپین چلانے کا اعلان

دزاپ ( ہمگام نیوز) ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے نوجوانوں نے اپنی سرزمین کے پرچم کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے کے لیے ٹویٹر کمپیئن #BalochNationalFlag چلانے کا فیصلہ بزور جمعہ28/01/2022
جو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے وقت کے مطابق دوپہر 20:00 ،وسطی یورپی وقت کے مطابق17:00 اور 14:00 بجے لندن وقت کے مطابق چلانے کا فیصلہ کیا ہے
یہ کمپیئن ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے اندر کچھ سیاسی جماعتیں اپنے گروہی اور ذاتی مفادات کے تحت جان بوجھ کر بلوچستان کے پرچم کو تبدیل کرنے کے درپے ہیں جبکہ اکیسویں صدی کی شروعات میں آزاد بلوچستان کے لیئے ایک قومی پرچم کا اہتمام کیا گیا تھا جس کو بلوچستان میں قومی پرچم کا درجہ بھی حاصل ہےجیسے کئی مفاد پرست خاص کر ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے بلوچ سیاسی رہنماؤں نے بلوچ قوم کو ابہامی کیفیت میں ڈالنے کے لیئے ڈھونگ رچا کر ایک انوکھا پرچم سامنے لایا ہے جو آزاد بلوچستان کی قومی پرچم کا الٹ ہے

آخر میں انہوں نے اس #ٹگ کو کامیاب بنانے کیلئے بلوچ قوم سے اور خصوصا تمام آذادی پسند دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس #ٹگ کو کامیاب بنانے میں اپنی کردار ادا کریں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز