کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے کوہلو بارکھان روڈ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کو کوہلو کے علاقے ہنہ بویا کے مقام پر بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر کمپنی کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔
اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
مذکورہ کمپنی کے غیرمقامی ٹھیکیداروں کو اس سے قبل بھی تنبیہ کیا جاچکا ہے کہ وہ کوہلو بارکھان روڈ پر کام کرنے سے گریز کریں، بی ایل اے کے فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں یہ حملہ آخری وارننگ کے طور پر کیا گیا۔ ان سمیت دیگر تمام مقامی و غیر مقامی ٹھیکیداروں کو ایک مرتبہ پھر سختی کے ساتھ تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ کوہلو بارکھان روڈ سمیت اس جیسے دیگر پراجیکٹ سے دوری اختیار کریں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔
کوہلو بارکھان روڈ علاقے میں جاری قومی وسائل کی لوٹ مار میں دشمن ریاست کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تعمیر کی جارہی ہے۔ دشمن کے ایسے منصوبوں کو ناکام کرنے کیلئے مستقبل میں مزید شدت کے ساتھ حملے کریں گے۔