دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںنیکشہر میں ایک بلوچ شہری کی لاش برامد

نیکشہر میں ایک بلوچ شہری کی لاش برامد

نیکشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 25 جنوری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے پہرہ/نیکشہر کے گاؤں ہیچان سے ایک بلوچ شہری کی لاش برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/نیکشہر کے گاؤں ہیچان سے ایک بلوچ شہری کی لاش ویران میں برامد ہوئی ہے تاہم اطلاع موصول ہونے تک اس شہری کے شناخت ابھی تک نہیں ہوئی علاقے کے لوگوں نے شناخت کے ان کے لاش کو شہر کے ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے ـ

مزید اطلاع کے مطابق اس شہری کو سر اور سینے میں دو گولیاں لگنے سے وہ جانبحق ہوگیا ہے۔

ایک باخبر ذرائع نے رپورٹر کو بتایا: “اس شہری کو قتل کرنے کے بعد تقریباً 10 دن تک اس جگہ پر پڑا ہوا ہے اور اس کو تشدد بھی کیا گیا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز