پیشن (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، آج شام، پیر، 25 جنوری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پیشن شہر کے غریب آباد محلے میں ایک نامعلوم مسلح افراد فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ہے ـ
تفصیلات کے مطابق آج شام کے وقت پیشن شہر کے محلے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گومازی سے تعلق رکھنے والے خدابخش بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے مزکورہ شہری پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گومازی کا رہائشی تھا جو کہ گزشتہ پانچ سے پیشن میں رہائش پزیر تھا ـ
جبکہ اس واقعہ اور قتل کے محرکات کے بارے میں ابھی تک اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد خدابخش شدید زخمی ہوا اور مقامی لوگوں نے اسے شہر کے مرکز صحت لے گئے لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ ماضی میں پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے کئی بلوچ شہریوں کو جنہوں نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں پناہ لی تھی قابض ایرانی پروردہ ڈیتھ اسکواڈز اور فورسز کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں۔