یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسرباز شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں...

سرباز شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا

سرباز (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج پیر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کے گاؤں نصیر آباد میں مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کے گاؤں غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نواز بلیدی ولد سکندر کو قتل کر دیا ـ

اطلاع موصول ہونے تک اس واردات محرکات اور قاتلوں کے بارے میں ابھی تک تفصیلی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ـ

واضح رہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے درجنوں بلوچ شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز