صدہ(ہمگام نیوز)گزشتہ شب قبائلی علاقہ کرم ایجنسی کی تحصیل پاڑہ چنار میں مسلح افراد نے فوج کے ایک قلعے پر حملہ کیا جو کافی دیر تک جاری رہا۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، تاہم اب تک ان میں سے کسی کا نام سامنے نہیں آیاـ
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
یاد رہے کہ قبائلی علاقوں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں واضح تیزی آئی ہیں، جن کی ذمہ داریاں تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی آرہی ہے ـ