کچھی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقےکچھی کے مقام بھاگ میں ڈاکووں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کچھی کے مقام بھاگ میں ڈاکووں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار نواب خان زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔