دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان کے سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان کے سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق آج فجر کے وقت جیل حکام نے زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے سنٹر جیل میں فجر کے ایک بلوچ قیدی ناصر سہراب زہی ولد غلام محمد ساکن نوک آباد کو پھانسی دے دی گئی رپورٹ کے مطابق ناصر پر منشیات فروشی کے جرائم کا الزام تھا۔

کہا جاتا ہے کہ تقریباً پانچ سال قبل گرفتار کیے گئے اس قیدی کو 2019 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جبکہ اسے دو روز قبل جیل میں قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رپورٹروں کے مطابق 2021 سے اب تک ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں 74 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز