کوئٹہ(ہمگام نیوز)سمیر احمد ولد صابر علی کے بوڑھی والدہ نے فریاد کی ہے کہ سمیر احمد کے باحفاظت بازیابی کے لئے اِنسانی حقوق کی تنظیمیں اور انصاف فراہم کرنے والے ملکی ادارے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سمیر احمد کے باحفاظت بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں – سمیر احمد کے والدہ کے مطابق سمیر احمد ولد صابر علی کو پاکستانی خفیہ اداروں نے بلوچستان مند کے علاقے سورو میں 5 مئی 2013 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جس کی جبری گمشدگی کو اب 8 سال ہو چکے ہیں ہم نے سمیر احمد کے بازیابی کے لیے احتجاج اور انصاف فراہم کرنے والے تمام اداروں کے دروازوں پر دستک دی لیکن مایوسی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں لگا – اب ایک بار پھر سمیر احمد کے بازیابی کے لئے والدہ نے انسانی حقوق اور ملکی اداروں سے سمیر بلوچ کے باحفاظت نازیابی کے لئے درخواست کی ہے – سمیر احمد کے والدہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر سمیر احمد ریاست کے خلاف کسی کام میں سرگرم تھا تو ایسے ریاست اپنی عدالتوں میں پیش کرئے-