یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبولان میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک اور...

بولان میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی کئے : آزاد بلوچ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے میڈیا میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج بروز اتوار دوپہر کے وقت ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے پیر اسماعیل کے قریب واقع انڈیسہ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج پر جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ چار گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلے کی صورت میں مذکورہ علاقے سے گزر رہے تھے۔

آزاد بلوچ نے کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہا قابض پاکستانی فوج پر ہمارے آس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز